• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تین روزہ پشتو ادبی کانفرنس اختتام پذیر

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پشتو جرگہ کے باہمی اشتراک سے نشتر ہال میں تین روزہ پشتو ادبی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کا مقصد ادبی شخصیات بالخصوص پشتو ادب کے شعراء اور دانشوروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ پشتو زبان و ادب کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے اپنی تخلیقات پیش کر سکیں۔کانفرنس میں معروف ادبی شخصیات ڈاکٹر یار محمد مغموم، ڈاکٹر خالد خان خٹک، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، حسینہ گل تنہا اور کلثوم زیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں شاعری اور ادبی شخصیات، پشتو زبان کے تحفظ اور ترویج اور پشتو زبان کی تاریخ جیسے موضوعات کا احاطہ کرنے سے متعلق مختلف سیشن کا انعقاد کیاگیاجس میںمختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے درجنوں حاضرین نے کانفرنس میں شرکت کی اور سیشنز سے لطف اندوز ہوئے۔ کانفرنس میں تین روز تک مختلف سیشنزجاری رہے۔
پشاور سے مزید