• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت فوجی تعاون کےعلاقائی سلامتی کیلئےمضمرات نہیں ہونے چاہئیں، چین

اسلام آباد ( صالح ظافر) چین نے بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکا کو بڑی حقارت سے نظر انداز کر دیا ہے اور نہ تو اس حوالے سے کوئی سخت لفظ کہا ہے اور نہ ہی بیجنگ کی جانب سے اس پر کوئی تنقید سامنے آئی ہے۔ چین نے امریکا بھارت فوجی تعاون کے حوالے سے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ’’ چین کی طویل عرصے سے یہی پوزیشن ہے کہ ریاستوں کے مابین کسی فوجی تعاون کے نتیجے میں علاقائی امن اور استحکام پر مضمرات نہیں ہونے چاہئیں نہ ہی اس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا یا کسی تیسرے فریق کے مفادات کو نقصان پہنچانا نہیں ہونا چایے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مائو ننگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران روسی میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ ہمیں ماید ہے کہ متعلقہ ممالک ایسے معاون انداز میں اقدامات کریں گے جس سے علاقائی ممالک کے مابین سلامتی اور استحکام کے شعبوں پر مضمرات نہیں آنے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید