• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ میں ’نسل پرستی اور جنسی تفریق‘ بڑے پیمانے پر ہے، رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش اور ویلش کرکٹ میں نسل پرستی، جنسی تفریق، سماجی تفریق اور نظریہ حکمرانی بڑے پیمانے پر ہیں۔ انڈیپنڈنٹ کمیشن فار ایکویٹی ان کرکٹ (آئی سی ای سی) نے دو سال کی تحقیقات کے بعد اپنے نتائج پیش کیے ہیں۔ اس نے 44 سفارشات کی ہیں جس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر عوامی معافی مانگنا شامل ہے۔ بلیک لائفز میٹر (Black Lives Matter) جیسی عالمی تحریکوں کے بعد ای سی بی نے مارچ 2021 میں رپورٹ کا اعلان کیا۔ ثبوت دینے میں شامل کچھ افراد میں خواتین کی کپتان ہیتھر نائٹ، عظیم رفیق، یارکشائر کے سابق کھلاڑی اور نسل پرستی کے بارے میں وسل بلور اور انگلینڈ کے مردوں کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید