بارسلونا(جواد چیمہ) گجر کلب ترینیداد کے زیر اہتمام بارسلونا کے نواحی علاقے ترینی تات میں چوتھے سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔جس کے سپر 4مرحلےمیں پہلا سیمی فائنل کشمیر کلب اور وڑائچ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں وڑائچ کلب نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرا سیمی فائنل گجر کلب ترینیتات اور گجر کلب بارسلونا کے مابین ہوا جس میں گجر کلب بارسلونا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ بیسٹ آف تھری فائنل میچ وڑائچ کلب اور گجر کلب بارسلونا کے مابین ہوا جسے گجر کلب بارسلونا نے جیت لیا۔سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی ۔ مہمانان خصوصی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک اور یوکےکی کاروباری شخصیت چوہدری ذیشان باغاں والا تھے ۔مہمانوں کے پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک ، چوہدری ذیشان باغاں والا نے قونصل جنرل کے ہمراہ رنر اَپ نوید اعظم وڑائچ کلب کے کپتان شمریز اعظم، شیری وڑائچ اورجیتنے والے گجر کلب بارسلوناکے کپتان زیشان شانی کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔ انتظامیہ کو بہترین ٹورنامنٹ کرانے پر بھی نقدانعام دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں چوہدری امانت حسین مہر نے نقد انعامات سے دیئے۔انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں میں سونے کے لاکٹ بھی دئیے گئے۔ قونصل خانہ بارسلونا کی جانب سے قونصل جنرل مراد علی وزیر نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پرچوہدری فہد، مختار گجر،چوہدری فہد حسین گجر،چوہدری تنویر بوبی گجر،چوہدری اشفاق گجرکو تعریفی سرٹیفکیٹ اور قاضی ویلفیئر فاونڈیشن کے چوہدری اکرام قاضی نے انتظامیہ کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔