• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ عید الاضحی قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، یہ تہوار سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو کم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے، ہمدردی کے جذبات کو تقویت دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجودہونے کے جذبات پیدا کرتا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ رسم و رواج کی حقیقی پابندی ہم سے تقوی اور صفائی ستھرائی کی زندگی اپنانے کا تقاضا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر میں مسلمانوں کو بالعموم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی طور پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ آمین۔
اہم خبریں سے مزید