• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر تک عمران کی پوزیشن دیکھ کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر الیکشن لڑنے سے فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اکتوبر تک عمران خان کی پوزیشن دیکھ کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، سیاسی قیادت کے لندن اور دبئی میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرنا شرمناک اور افسوسناک ہے،سہیل وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر الیکشن نہیں لڑسکتی ہیں، پنجاب میں ن لیگ کے پاس جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی گنجائش نہیں ہے، پنجاب میں پانچ نشستوں پر جبکہ کراچی میں کچھ نشستوں پر دونوں جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، دونوں جماعتوں کو چاہئے الگ الگ الیکشن لڑیں اس کے بعد اکٹھی ہوجائیں، دبئی میں پی پی ن لیگ ملاقاتوں میں پاکستان کی مستقبل کی سیاست پر یقیناً بات ہورہی ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی برسراقتدار ہیں وہ الیکشن کے بعدبھی اقتدار میں رہنا چاہتی ہیں، حکمراں اتحاد پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم کرنے کیلئے حکمت عملی بنارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید