• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اداروں کی نظر میں بینظیر انکم سپورٹ شفاف رفاہی پروگرام ہے، فرزانہ راجہ

ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) ‎بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ‎فرزانہ راجہ نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور خواتین کی بہبود کے لئے شروع کیا جانے والا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عالمی اداروں کی نظر میں پاکستان کا سب سے شفاف رفاہی پروگرام ہے، جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ یہ پروگرام کسی ایک سیاسی پارٹی کا پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے عوام کی بہبود کا پروگرام ہے، جسے کسی سیاسی مخالفت کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام پاکستان میں غربت کے خاتمے اور خواتین کے حقوق کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا،تقریب میں ڈیلس سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ٹیکساس اسٹیٹ اسمبلی کے ممبر ٹیری میزا نے فرزانہ راجہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ٹیکساس اسٹیٹ اسمبلی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور ٹیکساس کا پرچم پیش کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد اختر خانزادہ اور ڈاکٹر نسرین نے سندھ کے روایتی تحائف اجرک پیش کی۔ اس موقع پر ساوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے دیگر بورڈ اراکین آفتاب صدیقی، بریسٹر توصیف کمال ، اور راجہ مظفر بھی موجود تھے۔‎
اہم خبریں سے مزید