اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف 4جولائی کو وڈیو کانفرنس فارمیٹ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیراعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ہے۔ کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ اس میں شرکت کرنے والے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا خاکہ بنائیں گے۔