• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دِل کا رشتہ“ ایپ نے لاہور کی خولہ اور لندن کے عمر کو بھی دِل کے رشتے میں جوڑ دیا

کراچی (جنگ نیوز) ”دِل کا رشتہ“ ایپ کے بین الاقوامی سطح پر لانچ ہوتے ہی نئے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ 140ممالک سے رشتے طے ہوئے جن میں ایک لاہور کی خولہ اور لندن کے عمر بھی ہیں۔ خولہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والی گرافک ڈیزائنر جبکہ عمر سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔ دو ہفتے میں اِن دونوں کا رشتہ طے ہوا اور اُمید ہے کہ دونوں ہی اِس برس رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ اس رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خولہ کا کہنا تھا کہ مجھے ”دِل کا رشتہ“ کے بارے معلوم ہوا تو اس پر اپنا پروفائل بنایا۔ انٹرنیشنل رشتوں میں عمر کا پروفائل دیکھا اور گھر والوں کا بتادیا۔ دونوں گھرانے ایک دوسرے سے ملنے آئے اور رشتہ طے ہوگیا۔ عمر کے والد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کیلئے پاکستانی بہو چاہتے تھے جو ”دِل کا رشتہ“ ایپ کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے۔ ”دِل کا رشتہ“ ایپ ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے ”دِل کا رشتہ“ ایپ با آسانی ڈاؤن لوڈ کرکے عوام اپنا پروفائل بنا سکتے ہیں اور اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے دُنیا بھر سے لاکھوں رشتے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ میں بین الاقوامی رشتوں کی کال کے ذریعے باقاعدہ تصدیق کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور غلط معلومات کے امکانات کو ختم کیا جاسکے۔ یہ صارفین کا اس ایپ پر اعتماد کا ثبوت ہے کہ لانچ کے کچھ ہی ماہ میں 13لاکھ سے زائد رشتہ پروفائلز اور 2لاکھ 75ہزار 360میچز بن چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید