ٹوکیو(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوشیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کیساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد پر جاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کرسکتا ہے،وزیر خا رجہ نے گزشتہ روز ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزرا خارجہ نے باہمی تعاون میں اضافے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہا، وزیر خارجہ نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے مسلسل اعلی سطح تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی توانائی اور ولولہ دیکھا ہے، مجھے آسیان علاقائی فورم کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022کو کمبوڈیا میں جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، آج ہم نے ملاقات سے اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا ہے ۔