اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کو تبدیل کرنے کی تجویز پر مشاورت کے بعد اب اُنکی جگہ تعینات کئے جانے والے مجوزہ ناموں کی سمری وزارت خارجہ سے منگوا لی ہے۔ امکانی طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ اس ذمہ داری کیلئے جنیوا میں پاکستان کے خلیل ہاشمی مضبوط امیدوار ہیں۔