اسلام آباد(وقائع نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہ موجودہ حکومت نے جب حکومت سنبھالی تو ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جھنگی جلال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم سب کو ملکر ملک کو درپیش چیلینجز سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مشکلات تھیں جو اب گزر چکی ہیں۔