• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI دور میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف دور میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔ درخواست کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق پاکستان، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، جج ایڈووکیٹ جنرل (جیگ) برانچ اور چاروں ہائی کورٹس کے رجسٹرار بھی فریق بنائے گئے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی دور میں25شہریوں کو فوجی عدالتوں سے دلوائی گئی سزائیں ختم کی جائیں، عدالت قرار دے کہ عمران خان، جنرل(ر) باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض نے اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت قرار دے کہ ان تینوں اشخاص نے خلاف قانون شہریوں کو اغوا کیے رکھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 29 شہریوں کو غیرقانونی طور پر سزائیں سنائی گئیں، سابق وزیراعظم، سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید