• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم اپیلٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ کا انتخاب روک دیا، نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم

گلگت بلتستان(جنگ نیوز) سپریم ایپلٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب روکتے ہوئے اسپیکر کو 72گھنٹوں میں نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا ہے، راجہ اعظم خان نے پی ٹی آئی، امجد حسین ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی جبکہ انجینئر محمد انور خان نے ن لیگ کی طرف سے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا جسکے بعد گزشتہ روز ہونے والا گلگت بلتستان کے نئےوزیر اعلیٰ کا انتخاب روکدیا گیا۔نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی حاجی گلبر خان نے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔حاجی گلبر خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کے باعث گلگت میں موجود نہیں، اس لیے انتخاب کا حصہ نہیں بن سکتا۔

اہم خبریں سے مزید