• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تیسرے روز بھی بارش، حادثات میں مزید 7 جاں بحق

لاہور (نمائندگان جنگ )لاہور سمیت کئی شہروں میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے، دو روز کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہلاکتیں 18ہوگئیں ، کئی علاقوں میں ٹریفک سست روی کا شکار رہی،گھروں میں پانی ختم، بجلی کی بند ہونے سے زندگی محال ، بارش کی وجہ سےچونگی امر سدھو کے علاقے میں مکان کی چھت گرنےسے 4افرادجاں بحق ہو گئے، مزنگ میں اسپتال سے ملحقہ دیوار انتظار گاہ پر گر گئی جس سے 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقےمیں 80 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کا پانی دکانوں میں چلا گیا۔بارش کے دوران مزنگ اسپتال سے ملحقہ دیوار انتظار گاہ پر آ گری جس سےوہاں بیٹھے 13افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وحدت کالونی میں نجی اسپتال کے باہر نصب واٹر موٹر کا کرنٹ بارش کے پانی میں آ گیا جس سے مزمل نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ قصور کے قصبے پھولنگر میں بھی ٹرانسفارمر کی ٹرالی سے بارش کے پانی میں کرنٹ آگیا جس سےکاشف نامی سائیکل سوار محنت کش جاں بحق ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید