• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ان کے وکیل خواجہ حارث کو آج پھر طلب کر لیا۔ جمعہ کو سماعت شروع ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چار وکلا ہیں، وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث ہیں، استدعا ہے کہ سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اس پر فاضل عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ کو عدالت پیش ہونے کی دوبارہ ہدایات جاری کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید