• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں واقع سے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے، پشاور چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ اور پشاور چیمبر کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کیخلاف میلاد چوک تا چوک یاد گار احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت نگران وزیر اعلی معاون خصوصی ملک مہر الہی نے کی ، تنظیم تاجران سینیر نائب صدر حاجی وحید، جنرل سیکرٹری شکیل احمد صراف، ترجمان شھزاد احمد صدیقی، پشاور چیمبر صدر سلمان الہی ملک، ایگزیکیٹوممبران دیگر اراکین بازاروں کے صدور اور تاجربرادری نے شرکت کرتے ہوئے اس ناپاک جسارت کی پرزور مزمت کی۔ شرکاء نے سویڈن میں آزادی رائے کی آڑ میں عدلیہ کی سرپرستی میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور سویڈن اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے تکبیر بلند کرتے رہے۔ اس موقع پر سلام دشمن قوتوں کو پیغام دیتے ہوئے ایک منفرد انداز میں باآدب طریقہ سے تاحد نظر قطار کی صورت میں کھڑے ہوکر قرآن پاک کو بوسہ دیتے ہوئے اپنے جزبہ ایمانی اور قرآن پاک سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ سویڈن میں اس واقع کے رونما ہونے سے اربوں مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے۔ آزادی رائے کی آڑ میں کسی بھی مزہب کی کتابوں، پیشواں وغیرہ کی بے حرمتی کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدام کرنے ہونگے۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایسے گستاخ ممالک میں گستاخانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مزہبی دہشت گردی کی قراداد منظور کروائے اور سویڈن حکومت سے مکمل سفارتی اور تجارتی باہیکاٹ کا اعلان کیا جائے اور فوری طور پر سویڈن سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ جب تک سویڈن حکومت اس واقع پر تمام مسلم امہ سے معافی نہیں مانگتی ہے۔
پشاور سے مزید