کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں مصطفی کمال کا وہ حال ہے جو پرویز الہی کا پی ٹی آئی میں تھا، کراچی میں تمام میگا پروجیکٹس پر پی پی پی رہنماؤں کی تختی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اس شہر کو ہم نے بنایا۔ مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ پہلے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سہرا آصف زرداری کے سر رکھ رہے تھے، مصطفی کمال کو آج کل بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے۔