کراچی (نیوز ڈیسک) چيئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بدلے آئی ایم ایف سے پاکستان ميں وقت پر انتخابات کی ضمانت مانگ لی۔
آئی ايم ایف نے ضمانت دينے سے انکار کرديا ۔ کہا کسی ملک کے معاملات ميں ایک حد سے زيادہ دخل اندازی نہيں کرسکتے ۔
زمان پارک لاہور ميں آئی ايم ايف کے وفد کی چيئرمين پی ٹی آئی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ آئی ايم ايف نے اليکشن کی ضمانت مانگنے کے چيئرمين پی ٹی آئی کے سوال پر کہا قرض پروگرام ڈيزائن ہی ايسےکيا ہے کہ اليکشن وقت پر ہوں، تاہم کوئی ضمانت نہيں دے سکتے۔
آئی ايم ايف چيف ناتہن پورٹر نے بتايا کہ نو ماہ کے اسٹينڈ بائی پروگرام ميں موجودہ حکومت کو ايک ارب ڈالر ہی ملے گا ، ايک ارب ڈالر نگراں حکومت کو ملے گا اور اس کے بعد آخری ايک ارب ڈالر اليکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کو ديا جائے گا۔
ايگزيکٹو بورڈ کے ڈائريکٹرز بارہ جولائی کی ميٹنگ ميں اپنا نکتہ نظر رکھیں گے۔ ايگزيکٹو بورڈ کا پاکستان کے سياسی معاملات سے متعلق موقف کيا ہوگا پيش گوئی نہيں کرسکتے۔