لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت کو چھ ماہ کے اندر پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے اتھارٹی کے قیام کو ضروری قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس آرڈر 2002 کو رائج ہوئے 21 برس ہوگئے ہیں لیکن ابھی پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کے لیے کوشش نہیں کی گئی، 15صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میںپولیس آرڈر 2002کے تحت اتھارٹی کے 6ممبرز ہوں گے اور ایک چیئرپرسن ہوگا فیصلہ ارکان کی تقرری پی پی ایس سی کے تحت حکومت کرے گی فیصلہ چیئرپرسن کی تقرری کا اختیار گورنر پنجاب کو ہے۔