پشاور(جنگ نیوز)کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا پشاور نادرن بائی پاس پر کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے لئے نادرن باء پاس کے تینوں حصوں کا تفصیلی دورہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکاجاری ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے زیر تعمیر پشاور نادرن باء پاس کے حصے ورسک روڈ تا جمرود کا دورہ کیا اور منصوبے کا جائزہ لیا اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا معیار چیک کیا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو زیر تعمیر نادرن با ئی پاس کے آخری حصے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ پشاور نادرن با ئی پاس کا آخری حصہ جلد مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوجائے گا اور قبائلی ضلع خیبر،کارخانوں اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آنے والے نادرن باء پاس کے ذریعے بآسانی پشاور آسکے گئے کمشنر پشاور ڈویژن نے اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی بعد ازاں کمشنر پشاور ڈویژن نے پشاور نادرن باء پاس کے دیگر دو حصوں موٹر وے تا چارسدہ روڈ اور چارسدہ روڈ تا ورسک روڈ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا