• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح عظیم بھائی کی عظیم بہن، قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 56 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام، جمہوریت اور ملک کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 56 ویں یوم وفات پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں، فاطمہ جناح قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ فاطمہ جناح بابائے قوم کیلئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں۔
اہم خبریں سے مزید