• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم نہیں آرہی ہمارے بھی سیکورٹی خدشات، پاکستان کرکٹ ورلڈکپ کیلئے نیوٹرل مقام کا خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، لیکن پاکستان کی میگا ایونٹ میں شرکت پر تاحال سوالیہ نشان موجود ہے۔ وفاقی وزیر احسان مزاری نے سیکورٹی خدشات کی بات کرکے قومی ٹیم کے میچز کیلئے نیوٹرل مقام کا مطالبہ دہرایا ہے، پی سی بی نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے ہائی برڈماڈل کی تجویز پیش کی تھی جس میں صرف ایشیا کپ کیلئے یہ موقف تسلیم کیا گیا ہے۔ اب فاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میری وزارت کے ماتحت آتا ہے، بھارت اپنے ایشیاکپ کے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کرتا ہے، تو ہم بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے بھی یہی مطالبہ کریں گے۔ ذکا اشرف سے کہا ہے کہ آپ بھی بھارت سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کریں ، بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے ، ہماری طرف سے کبھی کوئی ایشو نہیں آیا ، سارامسئلہ بھارت کا ہوتا ہے ،اگر بھارت سیکیورٹی کا بہانہ بناتا ہے تو سیکیورٹی ایشو بھارت میں بھی ہیں ۔احسان مزاری نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایشیاکپ کا میزبان اور تمام میچز کروانے کا حق رکھتا ہے، کرکٹ کے شائقین یہی چاہتے ہیں کہ ہمیں ہائبرڈ ماڈل منظور نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا موقف مجھے سمجھ نہیں آتا وہ کھیل کو سیاست میں ملوث کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید