اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا 12اجلاس کل منگل کو بیجنگ میں ہوگا، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10سال مکمل ہونے پر جے سی سی کا خصوصی اجلاس طلب کیاگیا ہے، چین روانگی سے قبل وفاقی وزیرنے کہاہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔