لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کو کرپشن کے 3مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر کل سماعت کی جائے گی ۔ ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلی کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں پنجاب حکومت کی اپیل پرسماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں ،پرویز الہی کے خلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے۔