• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیواروں پر کندہ کیا گیا دنیا کا واحد قرآنی نسخہ کہاں ہے؟


دنیا کا واحد قرآنی نسخہ جو دیواروں پر کندہ کرکے نہ صرف محفوظ کیا گیا ہے بلکہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا گیا ہے۔

اس مسجد کا خوبصورت بیرونی منظر
اس مسجد کا خوبصورت بیرونی منظر

آرکیٹکچر اور تعمیراتی فن کا یہ عظیم نمونہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عظیم الشان مسجد میں موجود ہے، جس کی تعمیر پر 8 سو ملین مصری پاؤنڈ کی لاگت آئی ہے۔

19 ہزار گز پر پھیلی اس مسجد میں 4 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ موجود ہے
19 ہزار گز پر پھیلی اس مسجد میں 4 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ موجود ہے

اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر ایک پارے کے لئے الگ الگ کمرے یا گیلریز مختص کی گئی ہیں، جو سورۃ فاتحہ سے شروع ہوکر سورۃ الناس پر ختم ہوتی ہیں۔

مصری صدر عبدالفتح السیسی مسجد کے افتتاح کے موقع پر
مصری صدر عبدالفتح السیسی مسجد کے افتتاح کے موقع پر

یہ مسجد مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت العاصمة الإدارية الجديدة میں قائم کی گئی ہے، جسے مسجد المصر کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کا سرکاری نام ’اسلامی ثقافتی مرکز‘ ہے۔

اس مسجد میں 1 لاکھ سے زائد نمازیوں کی جگہ ہے، اس کا افتتاح مصری صدر عبدالفتح السیسی نے رواں برس یکم رمضان المبارک کو کیا۔

لکڑی کا ہاتھ سے تیار کیا گیا 54 فٹ اونچا ممبر۔
لکڑی کا ہاتھ سے تیار کیا گیا 54 فٹ اونچا ممبر۔

اس مسجد کا نام 2 عالمی ریکارڈ کے لئے درج کیا جاچکا ہے، پہلا یہ کہ اس مسجد کا لکڑی سے بنا ہوا ممبر دنیا کا سب سے بڑا ممبر ہے، ہاتھ سے تیار کئے گئے اس ممبر کی اونچائی 54 فٹ ہے۔

4 منزلہ دنیا کا سب سے بڑا فانوس
4 منزلہ دنیا کا سب سے بڑا فانوس

دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس آویزاں کیا گیا ہے، جس کا وزن 50 ٹن، قطر 22 میٹر اور یہ فانوس 4 منزلہ ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید