• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں گے، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے گزشتہ روز پلوسئی تہوکال رشید گڑھی سید حسن پیر لعلی باغ کاکشال ا ور قائد آباد کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی مختلف این سیز کے چیئرمینز مولانا طارق حسین، عظمت آفریدی،زر محمد خان،عطا اللہ مومن،حاجی ثمین ٗ محکمہ سوئی گیس واپڈا کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے میئر پشاور نے 9 مساجد کو سولر پینل فراہم کئے اور تنصیب کا عمل بھی شروع کردیا گیا جبکہ پلوسی مغل زئی کے علاقے میں 200KV کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا افتتاح بھی کیا میئر پشاور حاجی زبیر علی نے مختلف این سیز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس پر عوام نے ا نہیں بتایا کہ علاقے میں پچھلے 10 سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اہل علاقہ کو صرف اعلانات سے ٹرخایا جاتا رہا جس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائینگے جس میں گلیوں کی پختگی، سٹریٹ لائٹس، ٹرانسفارمر اور مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہیں جبکہ مختلف علاقوں کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی
پشاور سے مزید