• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے راوی، چناب کے بعد ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، درمیانی درجے کا سیلاب ریکارڈ

لاہور (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے چناب اور راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑدیا۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ پی ڈی ایم اے نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہری دریاؤں اورنہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اہم خبریں سے مزید