لاہور(خبرنگار)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجزنارووال عاصم عتیق کو ناقص کارکردگی پر معطل کر د یا ۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب جاویداختر محمودکے زیر صدارت ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا ۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب جاوید محمود نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سراہا جبکہ ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز نارووال عاصم عتیق کی مسلسل غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔