• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں سپریم کورٹ کا نیا دور شروع ہوگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا موجود ہ عدالتی بحران آنے والے چیف جسٹس کیلئے بھی بڑا امتحان ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ستمبر میں سپریم کورٹ کا نیا دور شروع ہوگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ماضی کے فیصلوں کو دیکھا جائے تو لگتا ہے وہ آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 ریما عمر نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف توہین عدالت کی درخواست انتہائی مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ اگر اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کرتی ہے تب ہی اس پر بات ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ میں بحران کی صورتحال ہے لیکن اس میں بہتری کا موقع بھی ہوسکتا ہے، ستمبر میں سپریم کورٹ کا نیا دور شروع ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بہت ہائی اسٹینڈرڈ سیٹ کردیئے ہیں.

 انہوں نے سپریم کورٹ کے ایسے ایشوز پر سخت پوزیشنز لی ہے جنہوں نے کئی دہائیوں سے ملک کو کشمکش میں ڈالا ہوا ہے، دیکھنا ہوگا کیا جسٹس قاضی فائز چیف جسٹس کر اپنی باتوں پر عملدرآمد بھی کرسکیں گے ؟، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ درست سمت سیٹ کردیں تو عدالتی نظام کیلئے بہت اچھا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید