ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان میں مریضوں کے لئے پائیوڈین بھی ختم ہو گئی، ملتان کا ایک شہری بچی کی پٹی کروانے شہباز شریف اسپتال آیا جس پر اسے کہا گیا کہ ہمارے پاس پائیوڈين میسر نہیں باہر سے لے آئیں اور زخمی ہونے والی بچی پائیوڈین نہ ہونے کی وجہ سے کافی دیر تک تکلیف میں رہی اور اس کی مرہم پٹی ہی نہ کی جاسکی ، اس سارے واقع کی شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔