ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ جدید دنیا کے تعلیمی تقاضوں کے مطابق فوڈ انجینئرنگ اور فوڈ ٹیکنالوجی کے پروگرام اور انجینئرنگ کے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ انٹرن شپ اور مشترکہ تحقیقاتی پروگرام شروع کیے جائیں، یونیورسٹی اپنے تحقیقاتی کام کی روڈ شو کے ذریعے نمائش کرے اور طلبہ کو معاشی مدد فراہم کرنے کے لیے تحقیقات کو پیٹنٹ کروایا جائے، بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مالی امداد دی جائے اور فیس معاف کی جائے، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر محمد عاصم عمر ڈائریکٹر پلاننگ محمد ظہیر ممبر ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر محمد طارق اور سیکشن آفیسر محمد عامر ملک بھی موجود تھے۔