• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF معاہدہ کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی، کوشش ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 بلین کے درمیان ہوں، وزیراعظم نے کچھ ماہ پہلے سعودی عرب، یو اے ای، چین کا دورہ کیا تھا ،کوئی وجہ نہیں کہ نگراں حکومت یہ پروگرام کامیابی سے مکمل نہ کرسکے ، یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرادی ہے،سعودی عرب نے پہلے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے،میری کوشش ہے کہ اس حکومت کی مدت پوری کرنے تک جولائی کے آخر تک قومی ذخائر 14 سے 15 ارب ڈالرز کے درمیان ہوں،سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہوگا ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی میدان میں نہیں ہوگی، اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوچکا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کے حوالے سے ایک کے بعد ایک اہم خبر آرہی ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے 3ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری دیدی ہے، کل سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز آئے تھے، آج متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز کی رقم پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ کے سوال کہ بہت اہم ڈویلپمنٹ ہے معاشی استحکام کیلئے، ہمیں نظر آرہا ہے اسٹاک مارکیٹ مسلسل بڑھ رہی ہے، فچ نے ریٹنگ بھی بہتر کردی ہے، آپ کیا کہئے گا کیونکہ پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ نے بھی بات کی ہے کہ بہت زیادہ ضرورت ہے اس پروگرام کی کامیابی کیلئے؟وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ آپ نے جیسے اپنے انٹرو میں کہا، اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں جس کیلئے ہم کئی مہینوں سے کوشش کررہے تھے، آپ کو بھی پتا ہے کہ کتنی tough negotiations تھیں، ہمارا 2019-22 ء والا پروگرام تھا جو ایک سال extend ہوا، اس میں آپ کو یاد ہے ہمیں صرف نویں ریویو کے 1.19بلین ہم توقع کررہے تھے اور باقی lapse ہوجانا تھا، ہماری زیادہ انرجی اس پر خرچ ہوئی آخر میں delay ہوتے ہوتے اب جو بجٹ پیش ہوچکا تھا وہ اسی پر ہوئیں کہ اگر ہم کوئی ارینجمنٹ یہ کرلیں کہ ہماری جو ڈھائی بلین جو بچا ہوا ہے وہ اور اس میں کچھ آئی ایم ایف شامل کرلے اور اسمال قسم کا اسٹینڈ بائی ایگریمینٹ ہم کرلیں تو وہ الحمداللہ ہماری کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں کچھ آپ کو یاد ہے کچھ ٹیکسز بھی لگانے پڑیں، سعودی عرب نے commit کیا تھا کہ ہم پاکستان کی سپورٹ بائی لٹرل کریں گے دو بلین تک۔ یو اے ای نے بھی کہا تھا کہ ہم ایک بلین تک کریں گے، یہ تقریباً آٹھ نو مہینے پرانی کمٹمنٹ تھی ابھی انہوں نے دوبارہ اسے renew کیا تھا، وزیراعظم صاحب نے آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ مہینے پہلے سعودی عرب، یو اے ای اور چین کا دورہ کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید