تہران (اے ایف پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ یوکرینی باشندوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ وہ روس کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے کیف کو ہتھیار فروخت کر سکیں۔ خامنہ ای نے تہران میں سینئر علما اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی ممالک نے "امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یوکرین کے عوام کو فرنٹ لائن پر دھکیل دیا ہے۔" ای نے کہا کہ مغرب کے "شکاری" اور "نوآبادیاتی" مقاصد نے یوکرائنیوں کو "مغربی ہتھیاروں کی پیداوار اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مفادات" کی تکمیل کے لیے لڑنے اور مارے جانے پر مجبور کیا ہے۔