اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے نومئی کے واقعات میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔دریں اثنا سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں کو بھی سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ منگل 18 جولائی کو مقدمہ کی سماعت کرے گا۔