کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے کوالی فائر ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ورلڈ کپ کرکٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ۔ سری لنکا اور نیدر لینڈز نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ،اس طرح ٹورنامنٹ کے لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سےبھارت میں شروع ہو گا۔ سری لنکا اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو دہلی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔ سری لنکا کا آخری میچ 9 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ سے ہو گا ۔ نیدر لینڈز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کوپاکستان کے خلاف حیدر آباد جبکہ آخری میچ 11 نومبر کو بنگلورو میں بھارت سے کھیلی گی ۔ پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہو گا ۔ ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔