• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام آمد،ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی زیر صدارت اہم اجلاس

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن کے قیام و انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی حکام، پولیس افسران، اہل تشیع، تاجر برادری، متحدہ امن کمیٹی، انجمن تبلیغ القرآن و سنت، امامیہ جرگہ اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاورکو عمائدین نے اپنے اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کی۔انھوں نے درخواست کی کہ کیبل آپریٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم میں اشتعال انگیز پروگرام نشر نہ کریں۔عمائدین نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور پشاور میں امن کی فضا ء کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد نے عمائدین کاانتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور ان کے جا ئز مسائل کے حل کی یقین دہائی کروائی
پشاور سے مزید