• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے،آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہر چیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں، بنگلہ دیش، ایران نے آبادی پر کیسے قابو پایا، ہمارے لئے کیس اسٹڈی ہے ، فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی، ہمیں اس معاملے پر پورے معاشرے کو ساتھ ملانا ہوگا،شہریوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ججوں کو معاشرے کی ضروریات اور آئیڈیاز کا علم ہونا چاہیے، آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے،آج بیانیہ آبادی کا کنٹرول نہیں؟ بلکہ آبادی کو کار آمد بنانا ہے، بہتر پیشہ ورانہ تعلیم سے معاشرہ ٹھیک ہوگا،سپریم کورٹ لیگل فورم اس کے لیے نہیں ہے، ہم صرف بنیادی حقوق کی بات کر سکتے ہیں، پاکستان کے عوام کو سامنے آکر ریاست کو مسائل کا حل بتانا ہوگا، ہمیں اس معاملے پر پورے معاشرے کو ساتھ ملانا ہوگا،موجودہ حالات میں تکنیکی اور فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روزسپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں ʼʼآبادی اور وسائلʼʼ سے متعلق 2 روزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار ہے، بطور جج صرف غلط یا صحیح دیکھنا نہیں ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید