• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ توڑ گرمی نے امریکا، یورپ اور چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

واشنگٹن (اے ایف پی) شمالی نصف کرہ میں ابھی موسم گرما کا آغاز ہوا ہے لیکن شدید گرمی کی لہر پہلے ہی یورپ، چین اور امریکا کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جہاں رواں ہفتے کے آخر میں ریکارڈ درجہ حرارت متوقع ہے، یہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات کی واضح مثال ہے۔امریکی محکمہ موسمیات نے دس کروڑ سے زائد امریکیوں کیلئے گرمی سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور بالخصوص ایریزونا، کیلیفورنیا، نیواڈا اور ٹیکساس میں خاص طور پر خطرناک حالات کی پیش گوئی کی ہے۔فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک بھی شدید گرمی سے متاثر ہیں۔ یونان نے کہا کہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ایکروپولیس دن کے گرم ترین اوقات میں بند کردیا جائے گا کیونکہ ایتھنز میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ(104 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید