پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ہری پور عون حیدر گوندل نے گزشتہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ مختلف مکاتب فکر کے علماء، ضلعی انتظامیہ کے افسران، سرکاری محکموں کے افسران، ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سکیورٹی اداروں کے افسروں سے محرم الحرام کے لئے انتظامات کا جائزہ اور محرم پلان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ملاقاتیں کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔