اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) چین کی کمپنیوں کے ایک وفد نے ژیانڈینگ ہائی ٹیک الیکٹرک کمپنی کے چیئرمین گان میلن کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان ترقی اور طویل المدتی بزنس پارٹنرشپ کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیوں کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے دلچسپی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔