• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی ایرانی فوجی سربراہ اور قیادت سے ملاقاتیں، تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران، کراچی( نیوزایجنسی، نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران نے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،ایران کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں ،آرمی چیف جنرل اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، میجرجنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی،ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق میجر جنرل باقری نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی بنیاد ہے، آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی مسلح قیادت کیساتھ ساتھ سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ امور د، دفاعی اور سلامتی کے امور پر مذاکرات ہوں گے ، دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہافغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا ہے نہ ہمسایہ ہونے کا حق ادا کررہا ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں بسانے کے فوائد بتانے والوں نے ہی پی ٹی آئی کو لانچ کیا اور پھر اس پراڈکٹ نے ہی نو مئی کے سانحے کو جنم دیا ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انہی لوگو ں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارکان اسمبلی کو کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان سے واپس لانے کی بریفنگ دی ۔ کیا وہ لوگ آج شہید ہونے والو کے ورثا کو جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ انہی لوگوں کی پراڈکٹ پی ٹی آئی نے نومئی کو عسکری تنصیبات پر حملے کئے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالی شہدا کے خون کے صدقے پاک سر زمین کی حفاظت فرمائے۔

اہم خبریں سے مزید