• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سرحدی تنازع پر ہم سے آدھے راستے میں ملے، چین، فوجی کمانڈر مذاکرات پر اتفاق

بیجنگ (اے ایف پی ، جنگ نیوز) چین نے تنازعات کے حل کےلئے بھارت کو بلا تا خیر بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا سرحدی تنازع پر ہم سے آدھے راستے میں ملے ، چینی وزیر خارجہ وانگ پی اور بھارتی ہم منصب سبرامینم جے شنکر کے درمیان انڈو نیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں آسیان ممالک کے وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق فریقین نے سرحد کے معاملے پر ملٹری کمانڈرز کی سطح پر ʼجلد از جلد‘ مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس موقع پر وانگ ژی نے بھارتی وزیر خارجہ کو بتایا، ’’چین اور بھارت کے مفادات واضح طور پر ان کے تنازعات سے زیادہ اہم ہیں۔‘‘ وانگ ژی نے اس موقع پر مزید کہا، ʼʼدونوں ممالک کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، نہ کہ ایک دوسرے پر شک وشبہ۔ چینی سفیر نے بھارت سے کہا ہے وہ ’مشترکہ مفادات‘ پر توجہ دے اور دنیا کے ان دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی کے لئے چین کی طرح آگے بڑھ کر بات کرے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی ماہ سے کشیدہ چلے آرہے ۔ ان میں لداخ پر سرحدی تنازع اور ویزے کے مسائل شامل ہیں ۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو بے دخل کردیا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اختلافات سے بڑھ کر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات زیادہ اہم ہیں اور انہیں فوقیت دی جانی چاہئے ۔ لداخ کے علاقے میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ سے پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی سرزمین پر چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس حوالے سے چینی اعلیٰ سفارت کار نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید