بیجنگ (اے ایف پی ) چین سے تعلقات کی بحالی پر یورپی یونین تقسیم ، جرمنی اور بلجیم بیجنگ کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ، دیگر یورپی ممالک تجارتی جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ، ، چین نے یورپی یونین پرزور دیا ہے کہ وہ اسٹرٹیجک تعلقات پر اپنے موقف کو اضح کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو نظر انداز نہ کرے ۔ چینی و زیر خارجہ وانگ پی اور یورپی یونین کے پالیسی سر براہ جوزف بورل کے درمیان انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں ملاقات ہوئی ۔ یورپ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت جرمنی نے چین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور تحفظات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یورپی رہنماؤں کو چین کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر تشویش ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چین کے ساتھ اسٹر یٹجک تعلقات پر اپنی پوزیشن واضح کرناہوگی ۔ کچھ یورپی یونین کے رکن ممالک چین سے تعلقات کی عالمی کے مخالف اور تجارتی جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔جبکہ دیگر کا موقف ہے کہ اقتصادی سیکورٹی کےلیے چین سے تعلقات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے ۔