• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر قوم کا خون نچوڑ رہی ہے، سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں، عوام کی جیبوں پر 500ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ ٹیکسز، سرچارجز، ڈیوٹیز اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56روپے تک پہنچ گئی، حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر قوم کا خون نچوڑ رہی ہے۔ حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، ٹیرف میں اضافہ مسترد، عوام کے حق کے لیے اسمبلیوں، عدالتوں، چوکوں، چوراہوں سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گزشتہ ڈیڑھ برس میں بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، غریب عوام پر ظلم کی بجائے حکمران اشرافیہ اپنی مراعات ختم کرے۔پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی بیڈگورننس کا نتیجہ ہے ، ایک طرف دولت کے انبار، دوسری جانب کروڑوں افراد بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، غریب کماتا ہے ،حکمران کھاتے ہیں ،ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، عوام بیدار ہیں ، اب انہیں دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔
اہم خبریں سے مزید