• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں سے درخواست ہے علیزا کو اکیلا چھوڑ دیں، فیروز خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکار نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق کیے گئے اس ٹوئٹ میں مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہوا تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا ہے کہ ’ یہ بہت اچھا ہو گا اگر میرے لوگ اس کی حمایت کریں، اس کے لیے عام زندگی میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔‘


دوسری جانب اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار کا سے اس پوسٹ پر ایک مداح نے سوال پوچھا ہے کہ ’فیروز آپ آج کل کی نوجوان لڑکیوں کو کیا صلاح دینا چاہیں گے؟ ان کے تحفظات ان کے خوابوں سے متعلق، آپ کا کیا کہنا چاہیں گے؟

جس پر فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں کہنا چاہتا ہوں، عوررت کی خاص عزت ہر احترام بہت ضروری ہے، بہت ضروری۔‘

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور سیدہ علیزا سلطان میں طلاق ہو چکی ہے۔

اس جوڑی کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق عدالت میں جنگ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید