• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست جونا گڑھ کے نواب محمد جہانگیر خان انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریاست جونا گڑھ کے والی نواب محمد جہانگیر خان مختصر علالت کے باعث 67سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ جمعہ کو 3بجے جونا گڑھ ہائوس میں ادا کی جائے گی ، جوناگڑھ ہاؤس کے ترجمان اور نائب دیوان آف جونا گڑھ اسٹیٹ معین خان کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ہزہائی نس نواب سرمہابت خان جی کے پوتے اورسابق گورنرسندھ کرنل نواب دلاورخان جی کے بیٹے ،والی ریاست جوناگڑھ ہزہائی نس نواب محمدجہانگیر خان جی کامختصر علالت کے بعد جمعرات کو 67 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے وہ مقامی ہسپتال میں گذشتہ چندروزسے زیرعلاج تھے ان کے لواحقین میں انکی والدہ محترمہ مسرت جہاں بیگم آف جوناگڑھ ،بیٹا نوابزادہ علی مرتضیٰ خان جی،بیٹی شہزادی مریم خان جی،بھائی نواب زادہ عالم گیرخان جی،ظہیرخان جی اوربہن نوابزادی عالیہ خان جی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید