اسلام آباد (نیوزایجنسی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بہتری کی مہلت دیتی ہے، سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے، پیپلز پارٹی نے جلدی بازی کے بجائے مزید بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتقام نہیں لیتی چیزوں میں بہتری کی مہلت دیتی ہے۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے۔