• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائیگا، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائیگا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے لیکن ملک میں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، علامہ بلال سلیم قادری، طیب حسین قادری،عبداللہ اکرم قادری، سلمان قادری، شہباز قادر، عمران قادری اوردرویش رضا عباسی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید