کراچی (جنگ نیوز) جذبات، الجھنوں اور عدالتی موڑ سے بھری ”کیس نمبر9“ کی کہانی اب ایک اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ڈرامے کی تازہ قسط جمعرات کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ نئی قسط میں ناظرین عدالت میں چلنے والے دلائل کی جنگ، سچ اور جھوٹ کے بیچ کی کشمکش اور انصاف کی تلاش میں آنے والی شدت کو نئے زاویئے سے دیکھ سکیں گے۔ ریپ کے معاملے میں اکثر عورت کو بدنامی اور خاموشی کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے، مگر ”کیس نمبر 9“ نے اس تلخ حقیقت کو ایک نئے انداز سے اُجاگر کیا ہے۔